0
Wednesday 31 Jul 2024 21:05

کراچی میں غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈز 2 ہفتے میں ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈز 2 ہفتے میں ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انتظامیہ نے شہر میں قائم غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈز دو ہفتے میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس اور الکرم اسکوائر پر بس اڈے ختم کیے جائیں گے۔ ان مقامات سے کراچی بس ٹرمنل سپر ہائی وے جانے کے لیے مسافروں کو شٹل سروس مہیا کی جائے گی۔ فیصلے پر عمل نہ کرنے والی بسوں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1151160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش