اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ بیروت پر صہیونی حملے کے متاثرین کی تعداد 4 شہید اور 74 زخمی ہوگئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کی صبح بیروت پر اسرائیلی حکومت کے جارحانہ فضائی حملے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔ وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت پر صیہونی حملے کے متاثرین کی تعداد 2 بچوں سمیت 4 شہداء اور 74 زخمی ہوگئی ہے۔
"الجزیرہ" نیٹ ورک نے بھی اس بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے دیگر متاثرین کو تلاش کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ منگل کی شام لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بیروت میں ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی۔ صہیونی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس حکومت کی فضائیہ نے لبنان کے جنوبی مضافات میں حملے کے دوران حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی عمارت کو نشانہ بنایا۔