0
Monday 29 Jul 2024 15:23

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ٹی ایل پی کا نائب امیر گرفتار

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ٹی ایل پی کا نائب امیر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سر کی قیمت لگانے کے الزام میں لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے بعد شہر سے فرار ہو کر اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ظہیر الحسن شاہ کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکی دینے اور ان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے لگانے پر لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ ظہیرالحسن شاہ سمیت 15 سو افراد کیخلاف ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1150680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش