اسلام ٹائمز۔ پیرس اولمپک گیمز کے موقع پر فرانس کے ریلوے نظام میں وسیع "تخریب کاری" اور فرانسیسی ایئرپورٹ "بازل مولہوز" میں بم کی وارننگ کے بعد اس بار "اولمپک میڈیا سینٹر" کو بھی "دھماکے کے خطرے" کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خطرے کے اعلان کی وجہ کے بارے تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز جب اولمپک گیمز کے باضابطہ آغاز میں صرف چند ہی گھنٹے باقی تھے، فرانسیسی ریلوے سسٹم میں آگ لگ جانے پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت منسوخ کر دی گئی تھی جس پر فرانسیسی پولیس نے اس کی وجہ "تخریب کاری کی کارروائیاں" قرار دیا تھا جس کے بعد فرانس و سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر واقع "بازل مولہوز" نامی فرانسیسی ہوائی اڈے پر بم کی وارننگ جاری ہونے کے باعث اسے بھی فوری طور پر خالی کر کے بند کر دیا گیا!