0
Saturday 27 Jul 2024 13:34

"المنارہ" بستی پر حزب اللہ کے حملے میں 3 صیہونی فوجی زخمی

"المنارہ" بستی پر حزب اللہ کے حملے میں 3 صیہونی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کے شمال میں المنارہ علاقے میں قابض فوج کے جاسوسی نظام کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے المنارہ کے علاقے میں قابض فوج کے جاسوسی نظام پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستحکم فلسطینی عوام کی حمایت اور اس کی بہادر و باوقار مزاحمت کی حمایت میں، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے آج بروز ہفتہ مورخہ 27/07/2024 کو "المنارہ" کے علاقے میں واقع جاسوسی آلات اور اس کے اطراف میں دشمن کی فوج کے ٹھکانے کو خودکش ڈرون سے براہ راست نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کا ڈرون اپنے نشانے پر لگا، جس سے دشمن کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

اس سلسلے میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ المنارہ میں ایک عمارت کو اینٹی آرمر میزائل کے ٹکرانے کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک اور دوسرے کی حالت خطرناک بتائی گئی ہے۔ گذشتہ روز حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حدب یارون فوجی ہیڈکوارٹر اور رمیا بیس میں دو کامیاب کارروائیوں کا اعلان کیا تھا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں گذشتہ سال 7 اکتوبر سے لے کر اب تک صہیونی فوج کے سینکڑوں فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے متعدد بیانات میں اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، یہ جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1150449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش