0
Thursday 16 May 2024 10:30

فلسطین کی صورتحال پر حماس و جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات

فلسطین کی صورتحال پر حماس و جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریکوں "حماس" اور "جہاد اسلامی" کے رہنماؤں نے غزہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حماس کے وفد میں "محمد نصر"، "اسامہ حمدان" اور غزہ میں اس تحریک کے پولیٹیکل بیورو "خلیل الحیہ" موجود تھے جب کہ دوسری جانب جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" اور اُن کے پولیٹیکل بیورو "اکرم العجوری" شریک تھے۔ میڈیا میں اس ملاقات کی جگہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین سیاسی و میدانی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاضرین نے صیہونی رژیم کے مقابلے میں ملت فلسطین کی استقامت و پائیداری کی تعریف کی۔ انہوں نے استقامتی محاذ کی حمایت کرنے پر فلسطینی عوام کے کردار کو سراہا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے پاس صرف یہی آپشن ہے کہ وہ اپنی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھے۔ حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ روکنے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی بے جا حمایت اور صیہونی دشمن کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ان رہنماؤں کی گفتگو کا مرکز تھا۔ نیز دونوں تحریکوں نے غزہ کے لئے لبنان، یمن اور عراق کے استقامتی محاذ کے کردار کی بھی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 1135436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش