0
Thursday 16 May 2024 06:35

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹمیں پیشی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات آفس لاہور کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے سنٹرل جیل راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کیلئے ضروری انتظامات کرنے بارے کہا گیا اور منیجر کارپوریٹ سیلز پی ٹی سی ایل کو بھیجے گئے لیٹر میں استدعا کی گئی کہ اس حوالے سے ایک ٹیکنیکل ممبر کو تعینات کیا جائے تاکہ انٹرنیٹ کی سہولت کی جانچ پڑتال کی جاسکے اور سنٹرل جیل راولپنڈی میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں فول پروف اور بلا تعطل بینڈوتھ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1135402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش