0
Sunday 12 May 2024 17:43
رکن سیاسی بیورو انصاراللہ و یمنی سینیٹر کی اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو

9 سالہ مغربی-عربی جنگ کے باوجود یمن نے تمام خطرات کو مواقع میں بدل ڈالا ہے، حزام الاسد

9 سالہ مغربی-عربی جنگ کے باوجود یمن نے تمام خطرات کو مواقع میں بدل ڈالا ہے، حزام الاسد
اسلام ٹائمز۔ رکن سیاسی بیورو انصاراللہ و یمنی سینیٹر حزام الاسد نے تاکید کی ہے کہ یمن نے، 9 برسوں پر محیط عربی-غربی جارحوں کے انسانیت سوز حملوں اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے بعد اللہ تعالی کے فضل و کرم اور دانشمند و بہادر قیادت کی حکمت سمیت عظیم قوم کی اعلی قربانیوں سے بہت سے مسائل، رکاوٹوں اور خطرات پر نہ صرف قابو پالیا ہے بلکہ عظیم یمنی قوم نے 9 سالہ انسانیت سوز جنگ کے دوران جن حالات و مشکلات کا سامنا کیا تھا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان تمام خطرات کو بھی اب مواقع میں بدل دیا ہے۔

نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ اپنی گفتگو میں حزام الاسد نے کہا کہ مختلف معاملات و مسائل میں امت اسلامیہ کی حمایت کے باعث یمن آج ایک آزاد اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط ملک بن چکا ہے۔
 
اس سوال کے جواب میں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ یمن کہ جو آج غربی-عربی اتحاد کے حملوں اور جارحیت کے خلاف بھی اپنا دفاع کر رہا ہے؛ غزہ کے عوام کا بھی دفاع کرے درحالیکہ دیگر عرب ممالک غزہ کے بیگناہ لوگوں کی حتی ذرہ برابر مدد نہیں کرتے؟ انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ یمنی قوم دینی اقدار و مستند اسلامی تشخص کی حامل ہے جبکہ اللہ تعالی نے بھی اس قوم کو ایک حکیم و دلیر لیڈر سید عبدالملک بدر الدین الحوثی سے نوازا ہے کہ جو نہ صرف تمام یمنیوں بلکہ امت مسلمہ کے سپوتوں کے لئے بھی موجودہ تلخ صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے قرآنی ہدایات جاری کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جارح دشمن کے خلاف یمن کی 9 سالہ مزاحمت، استقامت اور جارح دشمن کے مقابلے میں موقف کا ثبات آج تک جاری و ساری ہے کہ جو اس عظیم قرآنی حکم کے نتائج میں سے ایک نتیجہ ہے۔

سربراہ سیاسی بیورو انصار اللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ علاوہ ازیں وہ باوقار اور مددگارانہ موقف کہ جو یمنی عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کے بارے امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کے تہرے شر کے مقابلے میں اختیار کیا ہے، وہ بھی اسی تناظر میں یعنی قرآنی ہدایات کے مطابق ہے۔
 
اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب بعض عرب حکومتیں امت مسلمہ کے مسائل کے بارے واشنگٹن کی کاسہ لیسی اور اس کے سامنے سرتسلیم خم ہونے پر مبنی موقف اختیار کر رہی ہیں کہ جو یقیناً امت اسلامیہ کے خلاف اختیار کردہ موقف ہے؛ یمن دوسرے ممالک و مزاحمتی گروہوں کے ہمراہ فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام کی حمایت و مدد میں باعزت و فعال کردار ادا کرتے ہوئے چمک اٹھا ہے!
خبر کا کوڈ : 1134546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش