0
Monday 20 Nov 2023 09:15

وزیراعظم چوہدری انوار الحق قومی سوچ کے حامل رہنما ہیں، ترجمان حکومت

وزیراعظم چوہدری انوار الحق قومی سوچ کے حامل رہنما ہیں، ترجمان حکومت
اسلام ٹائمز۔ ترجمان آزاد کشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق قومی سوچ کے حامل رہنما ہیں، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا، کسی کو تعصب کا نشانہ نہیں بنایا گیا، عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے عوام کے نام پر بلیک میلنگ محض خواہشی پروگرام ہو سکتا ہے جس کے اظہار سے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد خان اور دو دیگر معزز اراکین ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان آزاد کشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ حکومت کامیابی سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی مالی سال 2023-24ء کے اجلاس میں مجموعی طور پر 15ارب روپے سے زائد مالیت کے 30 منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت 28انتخابی حلقہ جات میں مجموعی طور پر 816کلومیٹر سڑکیں اور 03 نئے پل کی تعمیر کے منصوبہ جات لاگت 14ارب روپے زیر غور لاتے ہوئے ان منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے موجودہ حکومتی ترجیحات میں ذرائع رسل و رسائل، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوہدری انوار الحق نے متعلقہ محکمہ جات کو ان منصوبہ جات پر شفاف انداز میں عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے پر بھی زور دیا ہے تاکہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو مختص کرنے کے عمل کو قائد حزب اختلاف نے منفی انداز میں عوام کے سامنے اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ حقائق یہ ہیں کہ جملہ ترقیاتی منصوبے ریاستی محکموں و اداروں کی شب و روز محنت اور منصوبہ بندی سے عمل میں لائے جاتے ہیں۔عوامی نمائندے اپنے حلقہ انتخاب کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1096903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش