0
Sunday 19 Nov 2023 14:34

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام بے نقاب

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک جہاز میں اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی کہانی بیان کی گئی جسے بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پُر زور مذمت کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ درحقیقت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1096773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش