0
Tuesday 19 Sep 2023 12:41

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کی فہرستیں تیار، چھاپے پڑیں گے

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کی فہرستیں تیار، چھاپے پڑیں گے
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آ گئے، ڈالر کی ذخیرہ  اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث مافیا کے ارکان کے فہرستیں تیار، جلد چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پر چھاپے ماریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔ حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔ گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اور جیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔ ڈالر مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہو چکا ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہوکر 296 روپے کا ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 1082578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش