0
Monday 18 Sep 2023 13:09

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر سپریم کورٹ بھی جائے گی۔ لاہور میں 21 ستمبر، کوئٹہ میں 24 ستمبر اور کراچی میں 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد ان دھرنوں میں شریک ہو گی، اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم تیزی کیساتھ جاری ہے۔ قیصر شریف کا کہنا ہے جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک پُرامن ہے، جلاؤ گھیراؤ مقصد نہیں، حکومت کو قیمتوں میں ظالمانہ اضافے واپس لینے ہونگے، ہمارے پرامن احتجاج حکومت کو مجبور کر دیں گے کہ وہ مہنگائی کا خاتمہ کرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔
 
خبر کا کوڈ : 1082311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش