0
Saturday 16 Sep 2023 14:30

کراچی میں پانی چوری کیخلاف آپریشن، 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل

کراچی میں پانی چوری کیخلاف آپریشن، 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل
اسلام ٹائمز۔ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ غیر قانونی ہیڈرنٹس سیل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی کے بحران پر قابو پانے اور پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کیلئے واٹر بورڈ، پاکستان رینجرز سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے آپریٹرز کو کارروائی کے دوران گرفتار بھی کرلیا گیا۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے آنے والا پانی جن ٹینکرز میں جمع کیا جاتا تھا، انہیں بھی فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالکان فرار ہیں، جن کی تلاش کیلئے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1081938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش