0
Saturday 16 Sep 2023 09:52

حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کر دیں گے، سراج الحق

حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کر دیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کر دے گی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔
 
سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1081872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش