0
Friday 15 Sep 2023 01:49

سٹیٹ بینک وزیر اعظم اور کابینہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے، فضل الرحمان

سٹیٹ بینک وزیر اعظم اور کابینہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج سٹیٹ بینک پاکستان کے وزیر اعظم، کابینہ کو نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے۔ راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہیں ہو رہی۔ کس سے امید لگائے بیٹھے ہو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی، پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدرسہ برصغیر کا مسئلہ ہے، آج بھارت، بنگلا دیش نہیں صرف پاکستان پر دینی مدارس کے حوالے سے دباؤ ہے۔ ہمارے ملک کے نامور دانشور دینی مدارس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تمہارا باپ بھی دینی مدارس کو بند نہیں کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 1081699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش