0
Friday 27 Jan 2023 13:41

میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے، فواد چوہدری کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار

میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے، فواد چوہدری کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔ فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت پیش کرنے پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، فواد کو جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدرری کا کہنا تھا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1038000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش