اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، ملک بھر میں آج یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک لبیک پاکستان، جمعیت علمائے پاکستان، سنی تحریک، تحریک منہاج القرآن، تحریک حسینیہ پاکستان، تحریک لبیک یارسول اللہ سمیت تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں نے آج نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، مظاہروں سے قائدین خطاب کریں گے۔ مذہبی رہنماوں کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک اور دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جل رہے ہیں، سویڈن میں ہونیوالا واقعہ امت مسلمہ کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ اسلام کی توہین کے واقعات کیخلاف فوری ایکشن لیں۔