اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان “یکجہتی فلسطین و حماس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے سیاسی و مذہبی رہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء پیر ازہر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ کانفرنس دارالعلوم قمر الاسلام میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عمر صادق، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماء یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر جمیل احمد، آل پاکستان سنی تحریک کے رہنماء مطلوب اعوان قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء سید شبر رضا، تنظیم اہلسنت کے رہنماء مسرور ہاشمی، مفتی فیروزالدین رحمانی، معروف سماجی رہنماء بشیر سدوزئی، پی ٹی آئی خواتین رہنماء ارم بٹ، یوتھ پارلیمنٹ کے واصف انصاری اورڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔