0
Thursday 2 Sep 2021 19:05

لاہور، سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے نامعلوم جگہ پر سید علی گیلانی کو دفن کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے بھارت انتہا پسندی کی ڈگر پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی حکومت نے کرفیو لگا دیا ہے، بزدل بھارت سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی خوفزدہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 951814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش