0
Wednesday 30 Dec 2020 16:18

کرک میں مشتعل عوام نے مندر کو آگ لگا دی

اسلام ٹائمز۔ کرک ٹیری میں ہندؤں کے مندر میں توسیع منصوبے کے خلاف عوام مشتعل ہوگئے اور مندر کو آگ لگا دی۔ کرک تحصیل بانڈہ کے علاقہ ٹیری میں موجود ہندؤں کے مندر میں توسیع کی جارہی تھی جس پر مقامی علماء اور عوام شدید مشتعل ہوگئے، مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگا دی اور مندر کو مسمار کر دیا۔ مندر کی اراضی کم ہونے کیوجہ سے مندر کو وسعت دینے کیلئے قریبی اراضی کو شامل کیا جارہا تھا جس پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پورے مندر کو ہی مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مندر میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہے، جبکہ مشتعل افراد کے سامنے پولیس اور انتظامیہ مکمل بے بس ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ نے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی ہے، اسوقت علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش