0
Sunday 7 Jun 2020 12:43

پشاور، جے یو آئی (ف) کی کُل جماعتی کانفرنس

  • پشاور، جمعیت علما اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ کُل جماعتی کانفرنس کے تصویری مناظر

    پشاور، جمعیت علما اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ کُل جماعتی کانفرنس کے تصویری مناظر

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ کُل جماعتی سربراہی کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ قوم کورونا وائرس سے نبرآزما ہے جس کیلئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے ایسے حالات میں این ایف سی ایوارڈ اور 18 ویں ترمیم جیسے غیر متنازعہ امور کو زیر بحث لاکر متنازعہ بنانے کے اقدامات قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی شعوری کوشش ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔ علامیے کے مطابق دھاندلی کی پیداوار حکومت کو حق نہیں پہنچتا کہ غیر معمولی اہمیت کی حامل 18 ویں ترمیم میں ردوبدل کرے اور آئین کی پارلیمانی و جمہوری روح کا خاتمہ کرے اور سابق ڈکٹیٹرز کے اقدامات کے احیا اور اعادہ کرے۔ اے پی سی میں بعض فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق 18 ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی ملکی یکجہتی اور سالمیت کیلئے خطرناک ہوگی، این ایف سی ایوارڈ میں انتظامی آرڈر کے ذریعے تبدیلی ناقابل قبول ہے وفاق کی آئینی ذمہ داریوں کو صوبوں پر ڈالنا قطعا قبول نہیں۔ کل جماعتی سربراہی کانفرنس اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور وزارت خارجہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر نااہلی کا ثبوت دیا، جبکہ وہاں پر نعشوں کو پاکستان لانے کیلئے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور ڈیڈ باڈیز کو لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کے تمام صارفین کو 3 ماہ کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں، نیب کی طرف سے اپوزیشن قائدین کے خلاف یکطرفہ مسلسل انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، آٹا کی قلت اور مہنگائی، پٹرول کی قلت اور مصنوعی مہنگائی ناقابل برداشت حد تک بڑھ رہی ہے جو کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی انتظامی نااہلی کا ثبوت ہے اس کی فی الفور روک تھام کی جائے۔ کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں شہریوں کا تحفظ، امن وامان کا قیام اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے، کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے تمام طبقوں کو جامع ریلیف پیکج دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 867087
ہماری پیشکش