0
Wednesday 28 Aug 2019 18:51

کے پی اسمبلی میں حلف برداری تقریب

اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ نومنتخب 19 ایم پی ایز سے اسپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا۔ حلف اُٹھانے والے 19 ارکان میں 9 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے، 2 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی، 4 کا تعلق متحدہ مجلس عمل، ایک کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی، 1 کا تعلق جماعت اسلامی جبکہ 2 آزاد رکن شامل ہیں۔ مخصوص نشستوں پر 2 خواتین کا انتخاب بعد میں ہوگا۔ حلف برداری تقریب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حلف اُٹھانے والے ارکان اسمبلی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے انور زیب، اجمل خان، سراج الدین، مومند سے تعلق رکھنے والے نثار محمد خان، عباس الرحمٰن، خیبر کے شفیق الرحمٰن، بلاول آفریدی، محمد شفیق، کرم سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض، اقبال اورکزئی سے تعلق رکھنے والے غازی غزن جمال، شمالی وزیرستان کے اقبال خان، میرکلام خان اور جنوبی وزیرستان کے حسام الدین، نصیر اللہ اور سب ڈویژنز سے منتخب ہونے والے محمد شعیب کے علاوہ مخصوص نشستوں پرآنے والی انیتہ محسود اور نعیمہ کشور جبکہ اقلیتی رکن ولسن وزیر شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد قبائلی اضلاع سے منتخب اراکین اسمبلی نے باری باری اپنے علاقوں کے مسائل اور قبائلی اضلاع کی محرومیوں پر مختصر تقاریر کیں۔
خبر کا کوڈ : 813159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش