اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہودیوں کے مذہبی پیشوا یسرائل ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ مذہب یہود کی مقدس کتاب کے مطابق یہودیوں کو ایک انچ زمین پر بھی قابض ہونے کی اجازت نہیں ہے چہ جائیکہ صیہونی غاصبوں نے پورے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو صیہونیوں کی جانب سے یہودیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔