اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور جامعہ مسجد حیات آباد میں پہلی مجلس عمومی برائے سال 2024_25 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل تعلیم سیکرٹری قرار حسنین نے خصوصی شرکت کی اور اراکین آئی ایس او سے نئے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق گفتگو کی۔