0
Monday 12 Aug 2024 08:05

اسیران شام کی یاد میں کشمیر میں سالانہ مجلس حسینی منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آستان عالیہ میر سید شمس الدین اراکیؒ چاڈورہ میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا۔ صبح سے  ہی آستانہ عالیہ پر مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا جہاں دسیوں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عزاداروں نے نماز ظہرین انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی کی پیشوائی میں ادا کی۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ اور اسیران شام کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا کے بعد اسیران شام نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی جگر گوش بتول حضرت امام حسین (ع) نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت جبکہ حضرت زینب کبریٰ (س) اور بیمار کربلا امام سجاد (ع) کے خطبوں نے ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جو قیامت تک عزاداروں کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آغا سید حسن موسوی نے عزاداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مجلس میں شرکت کی اور یہ ثابت کیا کہ آستانہ عالیہ پر مجالس کرنے کے لئے ہمیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہیں۔ اس دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے آئے ہوئے نمائندگان نے مجلس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزاداروں کی بشارت پہلے ہی پیغمبر اسلام (ص) نے حضرت زہرا (س) کو دی ہے لہذا آپ مومنین کا مقام بہت بلند ہے۔
خبر کا کوڈ : 1153380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش