0
Thursday 8 Aug 2024 21:56

ملتان، آیت اللہ عقیل الغروی کی ہمدرد ہائوس آمد

اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین آیت اللہ عقیل الغروی نے اپنے دورہ ملتان کے دوران ادارہ خودی پاکستان کے زیرانتظام چلنے والے ادارے ہمدرد ہائوس کا دورہ کیا۔ ہمدرد ہائوس پہنچنے پر ادارے کے طلباء کی جانب سے آیت اللہ عقیل الغروی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آیت اللہ عقیل الغروی نے ادارے کے منتظمین، چیئرمین ادارے خودی سید فضل عباس نقوی، سید جواد رضا جعفری، شعیب جعفری، سید مہدی کاظمی سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں منتظمین کی جانب سے انتظام و انصرام کو سراہا اور اس طرح کے اداروں کی ضرورت پر زور دیا۔ ادارہ خودی کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی نے آیت اللہ عقیل الغروی کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور اب تک حاصل ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1152789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش