0
Wednesday 7 Aug 2024 10:28

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کیجانب سے سرسبز پاکستان مہم 

اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے ملتان میں سرسبز پاکستان، سرسبز ملتان مہم بنام امام حسین علیہ السلام جاری ہے، اس مہم کے دوران مجالس عزا کے اختتام پر مختلف امام بارگاہوں کے باہر ''سبیل اشجار بنام امام حسین علیہ السلام'' لگائی گئی، جہاں سینکڑوں پھل دار اور پھول دار پودے بطور تبرک تقسیم کیے گئے، دوسرے مرحلے میں امامیہ فائونڈیشن کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں امامیہ طلباء کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پھل دار اور پھول دار پودے لگائے۔ اس موقع پر امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جواد رضا جعفری، صدر احسن مہدی، ڈاکٹر میثم رضا، ڈاکٹر عون، ڈاکٹر علی رضا اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1152493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش