0
Wednesday 7 Aug 2024 10:17

مشہد مقدس، علامہ شہید عارف حسینی کی برسی کا اہتمام

اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، عالم مجاہد، علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے رواق دارالرحمہ حرم مطہر رضوی مشہد مقدس میں ادارہ تبلیعات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے تعاون سے سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، طلاب عظام، مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام مجید سے کی گئی، جس کی سعاوت معروف قاری فاضلی نے حاصل کی۔ پروگرام کے پہلے مقرر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے، جنھوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا شہید نے امام راحل خمینی بت شکن کے پیغام کو پاکستان بھر میں جس خوبصورتی سے اور تندہی سے پہنچایا، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی شخصیت تمام جہات سے کامل شخصیت تھی۔ ڈاکٹر شیرازی نے ادارہ تبلیغات اور مدیریت زائرین غیر ایرانی کا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے مسئولین کا پروگرام کو منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے مقرر مجمع جھانی اہل البیت شعبہ مشھد کے مسئول جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ایمانی مقدم تھے۔ انہوں نے کہا کہ شھید عارف الحسینی ایک معروف انقلابی شخصیت تھے، وہ مکتب امام راحل کے فرزند تھے، جنہوں نے امام خمینی رضوان اللہ کی آواز پر لبیک کہا اور پھر تا دم شھادت آپکا ساتھ دیا۔ انہوں نے شہید القدس اسماعیل ہنیہ کو ایک عظیم مجاہد اور ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون رایگان نہیں جائے گا، سید محمد موسوی نے اپنی پرسوز آواز میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ترانہ پڑھا، پروگرام کی نظامت کے فرائض سید قاسم شمسی نے ادا کیے۔
خبر کا کوڈ : 1152490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش