0
Friday 2 Aug 2024 11:17

ملتان، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف احتجاج

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سلیم عباس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء مرزا وجاہت علی، سابق ڈویڑنل صدر فضل عباس نقوی، ضلعی صدر آئی ایس او احتشام حیدر اور ڈویژنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین بچوں سمیت مردوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ بیدار ہو اور اسرائیل کے اس جارہانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مسلمانوں کی ایک جاندار آواز تھی، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی آواز کو بلند کیا۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرے میں سابق ڈویژنل صدر جواد رضا جعفری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفیٰ، احسن کاظمی، مظہر عباس، شعیب جعفری، عاصم گیلانی اور عمار صدیقی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1151479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش