0
Friday 26 Jul 2024 20:53

جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں نماز جمعہ کی ادائیگی

  • جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں نماز جمعہ کی ادائیگی

اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو دین اسلام جو فی الحقیقت دین انسانیت ہے اسکی بنیادی تعلیمات اور اخلاقیات پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں اور نئی نسل کی کردار سازی اور تعمیر سیرت کا ہے، جس کے لئے پوری ملت کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جٹ ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے کشمیری معاشرہ کو جو گوناگوں سماجی مسائل درپیش ہیں ان کے حل اور اصلاح کے لئے متحدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دین اسلام کے پیروکاروں کے مابین 99 فیصد مسائل اور معاملات میں کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ بعض مسائل اور معاملات میں جزوی اور فروعی اختلافات ہیں جو علمی نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ جہاں اہلبیت اطہارِ رسول (ص) کے تئیں عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا جز ہے وہیں ہم تمام صحابہ کرام سے یکساں محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی عظمت کے دِل سے قائل ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ متحدہ مجلس علماء اتحاد بین المسلمین کی ایک نقیب کی حیثیت سے اپنی پوری قوت سے یہاں ملی اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور یہ ہمارا فیصلہ ہے کہ تمام ممبران مجلس فروعی اور غیر ضروری مسائل میں الجھنے کے بجائے صرف ملت کشمیر کو کلمہ وحدت کی بنیاد پر مجتمع کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی اور شرپسند اور اتحاد دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا۔ میرواعظ عمر فاروق نے علماء، مشائخ اور واعظین پر زور دیا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے وسیع تر ملی مفاد میں فروعی اور غیر اہم مسائل پر ایسے بیانات تقاریر اور خطابات سے پرہیز کریں جس سے عوام میں انتشاری کیفیت اور تفرقہ پیدا ہو۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اسی عظیم ملی اتحاد کے جذبے کے تحت مفسر قرآن میرواعظ کشمیر مولانا یوسف شاہ صاحب نے جب آٹھ، نو سال تک بیرون ریاست تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1924ء میں وارد کشمیر ہوئے تو آپ نے ملت کشمیر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے 1925ء میں جمعیت العلماء جموں و کشمیر کی داغ بیل ڈال کر تمام مسالک اور مکتب فکر کے علماء اور مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور کشمیر میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اسی کی کڑی متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر ہے جس کے بینر تلے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہر مکتب فکر کے علما اور مشائخ ایک ساتھ مل بیٹھ کر ملت کشمیر کو درپیش مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ متحدہ مجلس علماء کی گزشتہ روز کے اجلاس میں ہم نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ تمام مسالک کے علماء اور مشائخ حضرات اپنے جمعہ کے خطابات میں اتحاد ملت کو مرکزی عنوان بنا کر عوام کو وحدت کلمہ کی بنیاد پر اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی تلقین کریں گے اور الحمدللہ اس فیصلے کی روشنی میں مختلف مساجد، امام باڑوں، خانقاہوں اور آستانوں میں ہمارے علماء اور دینی تنظیموں کے سربراہوں نے جس طرح اتحاد ملت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہ آگے چل کر کشمیر میں فرقہ وارانہ ملی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے کاز کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنیں گے اور انتشار پسند اور اتحاد دشمن عناصر کے عزائم ناکام ہوں گے۔ اس موقعہ پر مسلسل خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث پیدا شدہ مسائل اور مشکلات سے نجات کے لئے بارگاہ خداوندی میں عاجزی و انکساری کے ساتھ میرواعظ کی پیشوائی میں رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں تاکہ موجودہ مشکلات سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 1150181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش