گلگت میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت کے زیر اہتمام گلگت پریس کلب میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی اور یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ شہدائے کشمیر و جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی جی بی مولانا تنویر حیدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع اور امیر جماعت اسلامی گلگت محمد اسماعیل شریعت یار نے شرکت کی اور یوم تاسیس جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان اور یوم شہدائے کشمیر
سے خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری نے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کی 50 ویں گولڈن جوبلی، یوم تاسیس و یوم شہداء کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر و جی بی کی لازوال قربانیوں کے طفیل پورے کشمیر و گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی کی دعوت کو وسعت ملی ہے اور جماعت اسلامی زندگی کے ہر شعبے میں عوامی خدمت کے لئے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی گلگت محمد اسماعیل شریعت یار نے یوم شہدائے کشمیر و جماعت اسلامی کی تاسیسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر روز اول سے جدوجہد کشمیر و شہدائے کشمیر کی پشت بان رہی ہے اور دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز بلند کرتی رہے ہے۔
دیگر مقررین نے شہدائے کشمیر و جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے، یومِ شہدائے کشمیر 93 سال سے ہر سال 13 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُن 22 کشمیری مؤذنوں کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں 13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز نے اذان دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ یہ ایک ایسی اذان تھی جسے 22 مؤذنوں نے جان کی قربانی دے کر مکمل کیا تھا، اس اذان کی گونج آج بھی کشمیریوں کے دلوں میں موجزن ہے، مودی سرکار نے 2019ء میں 13 جولائی کی سرکاری تعطیل کو ختم کر کے ظالمانہ ہندوتوا تاریخ کو بدلنے کی کوشش کی تھی۔
ریاستی دہشتگردی کے باوجود بھارت کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کی آواز کو دبانے میں مسلسل ناکام رہا ہے، آج دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر سراپا احتجاج ہیں، شہداء کشمیر کا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیریوں کی آزادی کا خواب ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ قائدین جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اولین اور بانی سابق زمہ داران کی جدوجہد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ جماعت اسلامی گلگت کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر و جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی تقریب میں جماعت اسلامی گلگت کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔