اسلام ٹائمز۔ محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی یاد میں سکردو میں جادہ علم و عمل کے عنوان سے کا فرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بلتستان کے جید علما، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، کانفرنس میں علما اور دانشوروں نے اپنے مقالات اور تقاریر کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں میں محسن ملت کی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، سینئیر صحافی و مصنف محمد قاسم نسیم، بلتستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زاکر حسین ذاکر، مسلم لیگ نون کے صوبائی ترجمان اشرف صدا سمیت دیگر مقررین نے اپنے مقالات پیش کیے اور محسن ملت کی گراں قدر خدمات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔