ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین نے وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی اور ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر سید عارف اختر کاظمی، امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسرار احمد، میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی حسان اخوانی، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل عزاداری ونگ ثقلین نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مختار حسین سومرو اور دیگر موجود تھے۔ مولانا ہادی حسین نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے عظیم رہنماء تھے، جو امت مسلمہ کا درد سمجھتے تھے، پوری ایرانی قوم کو ان کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر سید عارف اختر کاظمی نے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔