0
Thursday 23 May 2024 20:06

لکهنو میں ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ

  • حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکهنو میں ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ

    حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکهنو میں ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ

اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکهنو میں آج ایک تعزیتی جلسہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت الله سید ابراہیم رئیسی، ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان و دیگر شہداء کی یاد میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت حوزہ علمیہ کے سربراہ مولانا مرزا جعفر عباس نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے مولانا قاسم رضا مجیدی نے کیا۔ صدر جلسہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت سے عالم انسانیت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے، یہ ایران کی تاریخ کا ایک خطرناک حادثہ ہے۔ آیت اللہ ابراہیم رئیسی مشہد مقدس مولا امام علی رضا (ع) کے حرم کے متولی بھی تھے اور امام رضا (ع) کی ولادت کے دن غلام اپنے آقا کی خدمت کے لئے جا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف ایران بلکہ پورے عالم تشیع کے لئے ناقابل جبران حادثہ ہے، اس عظیم حادثہ کی خبر سن کر پوری دنیا کے تمام مومنین کے دلوں پر ایک گہری چوٹ لگی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اس حادثہ کے تمام مرحومین کے سوگواروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ ہم سب کی مدد کرے‘‘۔

صدر جلسہ کی تقریر کے بعد حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکهنو کے پرنسپل مولانا مرزا رضا عباس نے تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت الله سید ابراہیم رئیسی، ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان (وزیر خارجہ ایران)، مولانا سید محمد علی آل ہاشم و دیگر شہداء کی شہادت نے آج عالم اسلام خاص کر جہان تشیع کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مخلصان تشیع جہان کی شہادت پر غم زدہ ہیں ہم اس غم کے موقع پر امام زمانہ (عج) کی خدمت میں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران و دیگر مراجع عظام، شہداء کے لواحقین اور ملت غیور ایران کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور ہم تمام اراکین و وابستگان حوزہ جامعۃ التبلیغ اس مشکل موقع پر ملت غیور ایران و شہداء کے مقدس خانوادوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ حوزہ کے اساتذہ مولانا محمد ابراہیم، مولانا قمر عباس خان، مولانا محمد حسن، مولانا وصی الحسن، مولانا شاکر حسین، مولانا ساجد رضا، مولانا کمیل اختر نے تعزیتی پیغامات پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 1136970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش