اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریبات کا آغاز امامیہ سکاوٹس کی سلامی سے کیا گیا۔ سکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مسئول ادارہ تربیت المہدی آغا سید اسد عباس نقوی، فرزندِ شہید، ڈاکٹر موسیٰ نقوی نے اسکاؤٹس سے خطاب کیا۔ سابق مرکزی صدر زاہد مہدی نے اختتامی گفتگو کی، جس کے بعد مہمانانِ نے مرقد شہید پر گلدستے پیش کیے۔ مرکزی صدر حسن عارف اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔