0
Saturday 24 Feb 2024 21:07

کراچی میں حجة الاسلام الشیخ علی النجفی کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید شبر رضا کی دعوت پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی کے فرزند حجة الاسلام الشیخ علی النجفی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کے کیتھولک کمیونٹی سینٹر سولجر بازار میں منعقدہ تقریب میں عراق سے تشریف لائے ہوئے حجة الاسلام الشیخ محمد باقر، حجة الاسلام الشیخ نزیہ محیی الدین، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ زوہیر عباس عابدی، علامہ ملک عباس، علامہ رجب علی بنگش، شمس الحسن شمسی، ثروت رضوی، علامہ شبیر طاہری، علامہ اسد شاکری، علامہ طالب موسوی اور دیگر علماء کرام، ذاکرین عظام اور شیعہ اسکاؤٹس نمائندگان سمیت شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، ہیئت آئمہ مساجد، مرکزی تنظیم عزا، پاک محرم ایسوسی ایشن و دیگر اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں حجة الاسلام الشیخ علی النجفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کیلئے مرجعیت ہمیشہ مدافع رہی ہے، فلسطینیوں کے دفاع کیلئے مرجعیت میدان میں ہے، آج دین اسلام پر یلغار ہورہی ہے، یہ یلغار جتنی صورتوں میں بھی ہو اس کی شکل ایک ہے، اسلام کا چہرہ بگاڑنا ہو یا اسلام کے نام پر فتنے ایجاد کرنا ہو یہ سب استعمار کی سازشیں ہیں، آج کا جوان سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام سے دور ہورہا ہے، مرجعیت اپنی ذمہ داری کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو اسلام کی جانب راغب کیا جائے، قوم سے درخواست ہے کہ اپنی آئندہ نسل کو فتنوں سے بچائیں۔ آخر میں اپنے کلمات تشکر میں علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ جہان تشیع کے دو ستون مرجعیت اور عزاداری ہیں، یہ مرجعیت ہی ہے کہ جس نے ہر دور میں عزاداری اور تشیع کو فتنوں سے محفوظ رکھا ہے، لہذا ملت جعفریہ کو مرجعیت اور عزاداری کا محافظ ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1118037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش