0
Tuesday 9 Jan 2024 21:13

کراچی میں مجلس عزا بیاد شہداء مِلّت جعفریہ و شہداء راہِ القدس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزا بیاد شہداء مِلّت جعفریہ و شہداء راہِ القدس بارگاہ شہداء کربلا انچولی سوسائٹی میں مُنعقِد ہوئی جس سے خصوصی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا، نوحہ خوانی سیّد عرفان حیدر نقوی نے کی، علاوہ ازیں دیگر مقررین میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری اور علامہ حیات عباس نجفی شامل تھے، آغاز مجلس میں علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، مسلم رضا مہدوی و برادران نے سوزخوانی کی، معروف انقلابی نوحہ خوان سید علی صفدر رضوی اور شاہد علی بِلتستانی نے ترانہ شہادت پیش کیا، مجلس عزا میں شہر بھر سے علماء کِرام، ذاکرین عظّام، مذہبی سماجی شخصیات اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر حسن رضا و دیگر احباب، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار احمد قلندری و دیگر احباب، مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی و دیگر احباب شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1108049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش