اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، ملتان، پشاور، مظفرآباد سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ پنجاب کی مرکزی یکجہتی فلسطین ریلی ڈیوس روڈ سے پریس کلب لاہور تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم خان نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا پتلا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا۔