اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا، جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس و جشن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، نوشاد علی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کیا۔ جلوس و جشن میں معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اریب ہادی، نایاب حسین زیدی، وسیم عباس، رضی زیدی، اکبر علی، کوثر، علی، محمد حسین اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔