لاہور، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ نعیمیہ لاہور کا دورہ کیا۔ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے وفاقی وزیر انیق احمد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں، ملک میں اس وقت کشیدگی کی صورتحال ہے اور مذہبی امور کا اس میں کردار قابل ستائش ہیں۔ وزارت مذہبی امور بہترین طریقے سے ملک میں ہیجانی کیفیت کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سر اُٹھا رہی ہے، حج مہنگا ہونے سے اس مرتبہ بھی کوٹے کا بڑا حصہ پورا نہ ہو سکا، پاکستان کے یہ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل ہونے چاہیے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ میں ہر بڑے مدرسے میں جا رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، ہمارا دین ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہم سب پر رحم کریں، مسیحی برادری کا ساتھ دینا چاہیے۔