اسلام ٹائمز۔ خانوادہ شہید ڈاکٹر حیدر کی جانب سے برسی شہید ڈاکٹر حیدر و بیاد شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی مناسبت سے بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں سالانہ پروگرام منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ پروگرام میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی سمیت علماء کرام و سماجی شخصیات تنظیمی کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔