اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس و دعا کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد دعائے کمیل کی تلاوت مولانا قمر عباس نجفی نے کی۔ بعد ازاں منقبت خواں میثم جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے کونسلر وفا عباس نے منقبت پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ حیات عباس نجفی اور علامہ ملک غلام عباس نے کیا۔ بعدازاں شیعہ علماء کونسل کے سابق رہنما یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدر کرارؑ ٹرسٹ سید رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کی۔