0
Tuesday 28 Feb 2023 12:26

سانگرہ سادات چنیوٹ، یوم وفا کے موقع پر اسکاوٹ سلامی

اسلام ٹائمز۔ علمدار کربلا، حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے ملک بھر میں یوم وفا کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹ سانگرہ سادات میں اسکاوٹس کی تقریب منعقد ہوئی۔ امامیہ اسکاوٹس نے پرچم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی سلامی دی۔ اسکاوٹ کی تقریب میں یوم وفا کی مناسبت سے امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام اور آپؑ کے نائب برحق کیساتھ تجدید عہد کیا گیا گیا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسکاوٹس حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1043919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش