0
Friday 3 Feb 2023 17:30

کراچی میں دعائیہ تقریب

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کی نمائش چورنگی پر منعقدہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا، اہل سنت عالم دین شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم، ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن تصدیق وارث شیخ، ایس ایچ او جمشید نوید سومرو سمیت علمائے کرام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور ریاستی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1039341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش