0
Saturday 5 Nov 2022 01:31

سرگودہا، پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں ہونیوالے قاتلانہ حملے کیخلاف تحریک انصاف سرگودہا کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نوری گیت، کارخانہ بازار، کچہری روڈ، گولچوک، سٹی روڈ پر نکالی گئی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے سینئر رہنما پی ٹی آئی سرگودہا چوہدری ممتاز اختر کاہلوں اور ڈاکٹر نادیہ عزیز نے خطاب کیا۔ مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان پہ حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے چھپے تمام افراد کو فوری منظر عام پہ لایا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1022818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش