متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر جرمنی کے یونٹی ڈے کے موقع پر پریس کلب چوک (فوارہ چوک) پر پاکستان اور جرمنی کے پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوچکے ہیں، جرمن سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی یونٹی ڈے کو شایان شان طریقہ سے منا کر پاک جرمنی تعلقات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ بعد ازاں جرمنی کے یونٹی ڈے کے حوالے سے جرمن قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے جرمنی کے قونصل جنرل کو گلدستہ پیش اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔