QR CodeQR Code

گلبر حکومت بلتستان کے سہارے کھڑی ہے، صوبائی وزیر نے پنڈورا باکس کھول دیا

15 Nov 2024 12:28

سکردو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات کا کہنا تھا کہ چیف کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ میں بلتستان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ان دونوں اعلی عدالتوں میں بلتستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعمیر گلگت بلتستان سید امجد زیدی نے کہا ہے کہ خالد خورشید کی حکومت ہمارے سہارے کھڑی تھی، ابھی گلبر حکومت بھی بلتستان کے نمائندوں کے سہارے کھڑی ہے اس لیے ہمارا حق بنتا ہے کہ ہمیں ہمارا مکمل حق دیا جائے۔ سکردو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات کا کہنا تھا کہ چیف کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ میں بلتستان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ان دونوں اعلی عدالتوں میں بلتستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ آج ہم نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی ہے، اس حوالے سے اسمبلی اجلاس میں بھی باقاعدہ قرارداد لائیں گے۔ بلتستان کے منتخب نمائندوں کو اس بارے میں بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1172693/گلبر-حکومت-بلتستان-کے-سہارے-کھڑی-ہے-صوبائی-وزیر-نے-پنڈورا-باکس-کھول-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com