0
Saturday 28 Sep 2024 18:18

فلسطین، لبنان اور پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

 انجمن امامیہ بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام فلسطین و لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم اور پاراچنار میں ایک بار پھر سے دہشتگردوں کے حملے اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف حمایت مظلومین احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مرکزی جامع مسجد سکردو سے یادگار شہدا چوک تک نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں اور لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ پاراچنار میں دہشتگردوں کے مسلسل حملوں کے باوجود حکومت کی خاموشی کی بھرپور مذمت کی گئی۔

یادگار شہدا چوک سکردو میں احتجاجی مظاہرین سے انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ جواد حافظی، آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر عاشق حسین و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی پھرپور مذمت کی اور ساتھ ہی پاراچنار کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پہلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش