0
Saturday 28 Sep 2024 19:00

جامعہ طوسی میں جشن صادقین کا منفرد انداز

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی ص و امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ طوسی کواردو بلتستان میں منفرد جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جامعہ طوسی میں جشن صادقین کے موقع پر مختلف سٹالز، آرٹ و پنٹنگ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جامعہ کے طلبا نے مختلف سائنسی، ثقافتی ماڈلز بنائے تھے جبکہ غزہ کے مظلومین کی مظلومیت کو بھی اجاگر کرنے کیلئے طلبا کے بنائے گئے ماڈلز کی نمائش بھی توجہ کا مرکز تھی۔ جشن صادقین کے موقع پر جامعہ کے طلبا نے مختلف سائنسی ماڈلز بھی بنائے تھے جبکہ اس موقع پر بلتستان کی قدیم ثقافتی اوزار اور چیزوں کی نمائش بھی کی گئی۔ بعد ازاں صادقین کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علماء، عوام اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں سیرت رسول اکرم اور امام جعفر صادق پر روشنی ڈالی۔ 
 
کانفرنس کے موقع پر جامعہ کے طلباء نے ٹیبلو کے ذریعے غزہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور حزب اللہ و حماس کے مجاہدین کی شجاعت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران جامعہ کے طلباء نے بلتی ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس میں علاقے کے توجہ طلب مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ کانفرنس کے موقع پر مختلف تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جشن صادقین کے موقع پر ثقافتی نمائش اور کانفرنس کے بعد دعائے امام زمانہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1163039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش