0
Friday 9 Aug 2024 20:48

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سید ناصر عباس شیرازی اور صابر ابو مریم کا تقریب سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عظیم مجاہد و حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت پر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں کانفرنس بعنوان ''قرآن کے نقطہ نگاہ سے مزاحمت کی ثقافت اور غزہ کے عوام کی مزاحمتی ثقافت کے فروغ میں شہید اسماعیل ہنیہ کا کردار'' منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے، دشمن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مزاحمت کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ صابر ابو مریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے اس سرزمین پر ہی اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا، جو شہداء کی سرزمین ہے۔ یہ شرف ایران کو ہی حاصل ہے۔ دشمن کا پروپگینڈا خاک میں مل گیا۔ مزید وڈیو میں دیکھ سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1152957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش